22-02-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے تنگی کچہری کا دورہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے تنگی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اور ضلعی عدلیہ کے ججز سے ملاقات بھی کی ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ  جسٹس یحیی آفریدی نے اپنے دورے کے موقع پر چارسدہ پولیس کی بہادری کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ پولیس نے اپنے جانوں کی پرواہ کئے  بغیر دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کی بروقت کاروائی سے عوام ، ججز اور وکلاء برادری ایک بڑی تباہی سے بچ  گئی ۔