08-03-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے تحصیل بار ایسوسی ایشن شبقدر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وکلاء سے ملاقات کی اور دو دن قبل ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ایڈوکیٹ محمد جان گیگیانی کےلئے فاتحہ خوانی کی اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔

وکلاء سے ملاقات کے دوران وکلاء نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو ان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ان کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔