10-04-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نےبنوں کا مختصر دورہ کیا اور زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے بتایا کہ انہوں نے صوبہ بھر کے کہچریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات جاننے کےلئے دورے شروع کئے ہیں تاکہ صوبہ پچیس اضلاع میں ججز ، وکلاء اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل ہو اور ان مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا سکے ۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نےوکلاء کی جانب سے بنائے گئے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ  جسٹس یحیی آفرید ی نے  ڈسٹرکٹ کورٹس ہنگو کادورہ کیا اور وہاں ججز اور وکلاء سے ملاقاتیں کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اپنے دورہ کے موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے ڈسٹرکٹ کورٹس ہنگو کے لئے جدید لائبریری کے قیام کا اعلان کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کےلئے جدید لائبریری بنائیں گے جس کی تعمیر پشاور ہائی کورٹ کے فنڈ سے کی جائے گی اور اس کی نگرانی سول جج اور جونیئر وکیل کریں گے ۔