27-09-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن ججوں کی بھرتی سے متعلق طریقہ کار پر وکلاء برادری کے تحفظات دور کرنے کے ساتھ ساتھ تمام معاملات کی چھان بین کی جائے گی اور اس حوالے سے ایسا فیصلہ  کیا جائے گا جس میں خدشات کو دور کیا جاسکے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا بار کونسل کے ارکان اور پشاور ہائی کورٹ  بار ایسوسی ایشن سمیت صوبے کے مختلف بار ایسوسی ایشنوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سے ملاقات کے دوران کیا ۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد بار ایسوسی ایشن نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کےلئے ہونے والے سکریننگ ٹیسٹ پر تحفظات ظاہر کئے تھے تاہم صوبے کے دیگر تمام بار ایسوسی ایشنوں نے سکریننگ ٹیسٹ کو اچھا اور شفاف اقدام قرار دیا تھا۔