12-09-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے ڈسٹرکٹ کورٹس پشاور کا دورہ کیا اور ماتحت عدلیہ کے ججوں اور وکلاء سے ملاقات بھی کی ۔

ڈسٹرکٹ کورٹ  بار ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے وکلاء کو یقین دہانی کرائی کہ تمام وہ اقدامات کئے جائیں گے جس سے بار اور سائلین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم ہو سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی کے مطابق پشاور کے وکلاء کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ پسماندہ اضلاع کو ترجیح دی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کےلئے بنچ اور بار میں باہمی تعلقات ناگزیر ہیں جبکہ انہوں نے ماتحت عدلیہ کے افسروں پر زور دیا کہ وہ فوری انصاف کی فراہمی کےلئے پرعزم رہیں ۔