December 16, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کی تقرری کے خلاف رٹ ، سیکرٹری کو نوٹس جواب طلب

10-10-2018

 پشاور ہائی کورٹ نے چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبرپختونخوا صفدر علی شاہ کی تقرری  کے خلاف دائر رٹ درخواست پر سیکرٹری وائلڈ لائف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس سید افسر علی شاہ اور جسٹس عبد الشکور پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے

دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ صفدر علی شاہ پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام تھا اور 2013ء میں 38لاکھ 29ہزار روپے رضا کارانہ طور پر نیب کو واپس کئے تھے جبکہ سپریم کورٹ کے 2016ء میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں ایک انکوائری کی گئی تاہم اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا اور بعد  میں  دوسری انکوائری ہوئی جس میں اس پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے اور اس انکوائری کی روشنی میں صفدر علی شاہ کو  کم سے کم سزا دی گئی اور صرف دو سال کے انکریمنٹ روک دئیے گئے تاہم بعد میں اسے چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف کے عہدے پر  21ستمبر 2017 ء کو لگایاگیا اور ساتھ ہی وائلڈ لائف فورس کا سربراہ بھی لگایا گیا لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے اور 21ستمبر 2017ء کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

Related posts