27-04-2018

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےدو ہزار اکیس میں چیمپئنز ٹرافی کی جگہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے دو سال میں دو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے کا اعلان کر دیا۔ دو ہزار بیس کا عالمی کپ آسٹریلیا میں شیڈول ہے جبکہ دو ہزار اکیس کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کو مل گئی۔

اس سے پہلے آئی سی سی نے دو ہزار اکیس میں چیمپئنز ٹرافی کروانے کا اعلان کیا تھا۔ دو ہزار تیرہ میں بھی منی ورلڈ کپ کی جگہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کروانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔