26-05-2017
چیمپئنز ٹرافی کے میگا ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ سے قبل ٹیموں کے وارم میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا،آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیوں کے درمیان میچ شروع ہو گیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس میچ 27 مئی کو بنگلا دیش کیخلاف شیڈول ہے جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 29 مئی کو آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔
پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے میں پہلا ہی مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ شیڈول ہے۔