25-04-2017

چیمپیئنزٹرافی کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ  اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائےگا۔

چیمپیئنزٹرافی کیلئےآئی سی سی کو15رکنی اسکواڈ کےنام بھجوانےکی آج آخری تاریخ ہے۔

 یکم جون سےانگلینڈ میں شروع ہونےوالےایونٹ کیلئےقومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائےگا، سرفرازاحمد پہلی بارکسی بڑےٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔

قومی کرکٹ  ٹیم چیمپیئنز ٹرافی  کےگروپ بی میں شامل ہےجہاں  اس کا پہلا مقابلہ 4جون کوروایتی حریف بھارت سےہوگا۔