25-05-2017

 چیمپئنز ٹرافی کے لئے شاہینوں کا پریکٹس سیشن جاری ہے۔بلے بازوں اور بالرز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گئے جبکہ  فزیکل فٹنس پر کوچز نے توجہ مرکوز کرلی۔

 رپورٹس کے مطابق بالرز کو آخری اوور میں چھ رنز بچانے کا ہدف  اوربلے بازوں کو ایک اوور میں بارہ سے زیادہ رنز بنانے کا ٹارگٹ ملا۔پاور پلے کے لئے ٹاپ آرڈرنے تیز  بلے بازی کی۔انگلش کنڈیشنز کے مطابق فزیکل فٹنس بہتر بنانے میں کھلاڑی مصروف رہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان ستائیس مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گا جبکہ دوسرا وارم اپ میچ انیتس مئی کو آسٹریلیا سے ہوگا۔