03-04-2018

لاہور ہائیکورٹ نے چیک باونس دینے کے الزام میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ملزم ظہیر عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواستگزار پر ایک کروڑ 31 لاکھ کا باونس چیک دینے کا الزام ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش میں درخواستگزار قصور وار ثابت ہوا ہے۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔