26-03-2019

پشاورکی احتساب عدالت نے نیب خیبرپختونخواکی جانب سے گرفتارڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمدکومزید14روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیا  ہے۔

ملزم ڈاکٹر عبد الصمد  کے وکلاء نے پشاور ہائی کورٹ سے ملزم کی ضمانت حاصل کرنے کے درخواست بھی دائر کردی جس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ نے2اپریل تک ملتوی کردی  ہے۔
واضح رہے کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 100کے قریب غیر قانونی بھرتیوں، پشاور عجائب گھر سے قیمتی نوادارت اور مجسمے غائب کرنے اور ڈونرز کی فنڈ میں غبن کیا ہے۔