23-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کو آخری موقع دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ آئندہ پیشی تک عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کی گئی تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر توہین عدالت رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کےلئے دائر رٹ پر فاضل عدالت نے حکم دیا تھا کہ درخواست گزاروں کو فیلڈ کیٹل کی پوسٹ پر مستقل کیا جائے تاہم دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عدالت احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا ڈی جی لائیو سٹاک کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔