24-02-2017
خیبر پختونخوا حکومت نے ڈائریکٹر جنرل پراونشل سروسز اکیڈمی پشاور سمیت تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق عوامی مفاد میں جن افسران کے تبادلے و تعیناتیاں کی گئی ہیں ان میں گریڈ اکیس کے ظفر اقبال کو ڈائریکٹر جنرل پراونشل سروسز اکیڈمی پشاور سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ بیس کے سعید عالمگیر شاہ کو ڈائریکٹر جنرل پراونشل سروسز اکیڈمی پشاور جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا افضل لطیف کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔