October 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ڈائریکٹر فنانس ویلفیئر بورڈ کی تقرری کیخلاف دائر رٹ خارج

10-10-2018

پشاور ہائی کورٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ڈائریکٹر فنانس تاج ولی سید کی تقرری کے خلاف دائر رٹ خارج کردی اور اسے اپنی پوسٹ پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کور ٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد ابراہیم خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فضل ربی نامی درخواست گزار کی رٹ کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تاج ولی سید کو دی گئی تمام ترقیاں غیر قانونی ہیں اور ورکرز ویلفیئر بورڈ نے متعدد مواقعوں پر ان کی ترقیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے تاہم اس کے باوجود وہ گریڈ 19 کی پوسٹ پر ڈائریکٹر فنانس تعینات ہیں لہٰذا اسے اس عہدے پر کام جاری رکھنے سے روکا جائے۔

 دوسری جانب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تاج ولی سید سے متعلق تمام انکوائریوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہیں دی گئی ترقیاں قانون کے مطابق ہیں اس کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کا کوئی حق مجروح نہیں ہوا جبکہ  تاج ولی سید ایکٹنگ چارج پر کام کر رہے ہیں جس کے خلاف کو وارنٹوں کی رٹ ہو ہی نہیں سکتی۔

Related posts