03-02-2017

پشاور ہائی کور ٹ نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا  کی آسامی پر جونیئر آفیسر کی تقرری پر چیف سیکرٹری اور تعینات ہونے والے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ڈاکٹر عنایت الرحمان کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا کی آسامی پر سینارٹی میں بہت جونیئر ڈاکٹر جواد حبیب کو تعینات کیا جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا سینیارٹی کے مطابق تعیناتی عمل میں لائی جائے۔