May 26, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ڈاکٹر دوست کو تاوان کی غرض سے اغواء کرکے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ڈاکٹروں کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا

26-02-2018

پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹردوست کو تاوان کی غرض سے اغواء کرکے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دو  ڈاکٹروں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اورجرمانہ کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

استغاثہ کے مطابق  مردان سے تعلق رکھنے والے ملزمان ڈاکٹراحمدعلی اورڈاکٹرحسیب انور  پر  الزام ہے کہ انہوں نے 19دسمبر2015ء کو تھانہ پشتہ خرہ کی حدود سے صوابی سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست ڈاکٹرسلمان شہزاد کوتاوان وصولی کی غرض سے اغواء کیااوربعد میں  رقم ادا نہ کرنے پراسے چھریوں کے وارکرکے بے دردی سے قتل کردیاتھا اورلاش ویرانے میں پھینک دی تھی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزمان پرجرم ثابت کرنے پر دونوں ملزمان کو  پھانسی اورجرمانہ کی سزاسنائی جبکہ تیسرے ملزم حبیب الرحمان کو سات سال قید بامشقت کے احکامات جاری کئے

Related posts