25-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ریاض انور کو ڈین پی جی ایم آئی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل کرتے ہوئے ان کو ڈین کے عہدے پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ڈاکٹر ریاض انور کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ  بورڈ آف گورنر کی جانب سے ڈاکٹر ریاض انور کو ڈین پی جی ایم آئی کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لہذا بورڈ آف گورنر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔