04-05-2018

 چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس ایوب خان پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں سزاپانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو  ممکنہ طور پر امریکہ کے حوالے کرنے سے روکنے کے لئے دائررٹ پروفاقی سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب  لیاہے

درخواست گزار  خورشید خان ایڈوکیٹ کی جانب سے دائررٹ  درخواست میں عدالت کو بتایاگیاکہ  ڈاکٹر شکیل آفریدی کو حکومتی ایما ءپر امریکہ یا کسی دوسرے ملک کے حوالے کیا جاسکتا ہے  لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو ایسے کسی اقدام سے روکا جائے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔