October 14, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا میں کمی اور اضافے کی اپیلوں پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری

25-06-2019

 پشاور ہائی کورٹ  نے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سزامیں کمی اوراضافے کی اپیلوں پر  متعلقہ فریقین کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس عبدالشکور اور جسٹس اعجاز نور پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی  بنچ نے شکیل آفریدی کی سزاکالعدم قرار دینے اورحکومت کی جانب سے شکیل آفریدی کی سزامیں اضافے کیلئے دائراپیلوں کی سماعت کی ۔

فاضل عدالت نے سزاکے خلاف ڈاکٹرشکیل آفریدی کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے حکومت کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پہلے33 سال کی سزا سنائی تھی بعد میں فاٹاٹربیونل نے اپیل کی سماعت کرتے ہوئے اس سزامیں دس سال کمی کرتے ہوئے اسے23 سال کردیا تھاصوبائی حکومت نے اپنی اپیل میں سزامیں کی گئی 10سال کمی کو دوبارہ بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔

Related posts