13-11-2017

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پرنیب کونوٹس جاری کردیا  ہے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی ۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل  نے دلائل دیئے کہ  عدالت کے حکم پر ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملی۔ ایک ماہ میں واپس آنے کی ہدایت کی جس پرعمل کیا گیا۔ڈاکٹر عاصم کا ابھی علاج چل رہا ہے اکیس نومبر کو روانگی ہے لہذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

سپریم کورٹ نے دائر درخواست پر  نیب سے سولہ نومبر تک جواب طلب کر لیا۔