07-06-2018

سپریم کورٹ نےڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر کردی جبکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

 ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق درخواست ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا  تین رکنی بنچ کچھ دیر میں سماعت  کر رہے ہیں۔