15-05-2018

  ڈبلن ٹیسٹ کےآخری روزآئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف دوسری اننگز319رنز7کھلاڑی آؤٹ سےآگےبڑھائےگی۔

کیون اوبرائن کی سنچری کی بدولت میزبان ٹیم  کو پاکستان کیخلاف ایک سوانتالیس رنزکی  برتری حاصل ہے،، کیون او برائن  ٹیسٹ میچزمیں سینچری بنانے والے پہلے آئرش بلے باز بن گئے ۔ڈبلن میں میچ کے چوتھے روز آئرلینڈ نے اپنی دوسری ادھوری اننگ 64 رنزبغیر کسی نقصان کے شروع کی تھی  تاہم جب چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو آئرلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر319رنز بنالئے تھے ،اپنی ٹیم کیلئے پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے والے کیون او برائن 118رنزپرناقابل شکست ہیں ۔

میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 139رنز کی ہوگئی ہے  اور ابھی اس کی 3وکٹیں باقی ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3وکٹیں حاصل کیں  جبکہ محمد عباس نے 2اورشاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔