16-05-2017

پشاور کی سول کورٹ نے پشاور ڈبگری گارڈن میں غیر قانونی پارکنگ ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ  ،ڈپٹی کمشنر پشاوراور ٹھیکدار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چوبیس مئی تک ملتوی کردی۔

سول جج پشاور سعیدہ اختر کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور کی ڈبگری گارڈن میں واقع مختلف میڈیکل سنٹروں اور پلازوں کے باہر سڑک کے کنارے گاڑی پارک کی جاتی ہے تو وہاں موجود ٹھیکدار پارکنگ کا ٹیکس وصول کرتے ہیں حالانکہ وہاں پر کوئی پارکنگ موجود نہیں ہے۔جبکہ یہ ٹیکس کنٹونمنٹ بورڈ کے کہنے پر وصول کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے لہذا اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔