08-02-2017

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ احمد تنولی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  جہانزیب خان شنواری ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد خان ، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ شیراز طارق کے ہمراہ نوشہرہ جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی کی ہدایت پر پرانے مقدمات فوری طور پر نمٹائے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں جج صاحبان بھر پور محنت کر رہے ہیں ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  نوشہرہ نے جیل میں کیمپ کورٹ میں چھ مقدمات نمٹا کر ان مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جبکہ پندرہ کیسز فوری طور پر نمٹانے کےلئے ان کے کیسز نوٹ کر لئے۔