13-09-2017

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور انور علی خان نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا اور سنٹرل جیل میں نئے تعمیر شدہ بیرک کا افتتاح کیا ۔

اپنے دورے کے موقع پر سنٹرل جیل کے مختلف بیرکس کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور قیدیوں سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل سنے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نئے تعمیر شدہ بلڈنگ میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران ہدایت کی قیدیوں کے مسائل حل کرنے اور مناسب سہولتوں کی فراہمی کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔