31-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ قانون گو کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ دو ہزار چودہ میں پٹواریوں کی پوسٹیں مشتہر ہوئی تھیں جن میں سولہ پوسٹیں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ باقی پوسٹیں خالی چھوڑدی گئیں کہ گرداوروں کی ترقی پر باقی پوسٹیں پر کی جائیں گی تاہم اب گرداوروں کی تقری ہو چکی ہے لیکن تاحال درخواست گزاروں کی بھرتی نہیں کی گئی ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ دائر رٹ پر فاضل عدالت نے ڈسٹرکٹ قانون گو سے جواب طلب کیا تھا لیکن تاحال ان کی جانب سے تاحال جواب پیش نہیں کیا گیا ہے ۔

فاضل عدالت نے ڈسٹرکٹ قانون گو کی تنخواہ قرق کرنے کےاحکامات جاری کرکے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی ۔