30-03-2018

پشاورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل  ہفتے کے روز منعقد ہورہے ہیں ۔

الیکشن کمیشن بار ایسوسی ایشن کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور بار کے انتخابات میں کل اٹھارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ بار کی صدارت کےلئے تین امیدواروکیل زمان ایڈوکیٹ ، محمد سعید بٹ اور ملک امجد عنایت مدمقابل ہیں ۔ نائب صدارت کےلئے کفایت اللہ شہاب خیل اور ملک مشتاق احمد کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر تین امیدوار مدمقابل ہیں جن میں علی زمان ، فقیر اللہ اور واجد حسین شامل ہیں۔

اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ملک فہم اللہ ، مقصود علی اور محمد نعیم جبکہ فنانس سیکرٹری کےلئے دو میدواروں منظور عالم خان اور نعیم خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔