31-03-2018

پشاورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج  ہو رہے ہیں اور آخری اطلاعات تک پولنگ کا عمل مکمل ہو رہا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا ۔

الیکشن کمیشن بار ایسوسی ایشن کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور بار کے انتخابات میں کل اٹھارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ بار کی صدارت کےلئے تین امیدواروکیل زمان ایڈوکیٹ ، محمد سعید بٹ اور ملک امجد عنایت مدمقابل ہیں ۔ نائب صدارت کےلئے کفایت اللہ شہاب خیل اور ملک مشتاق احمد کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر تین امیدوار مدمقابل ہیں جن میں علی زمان ، فقیر اللہ اور واجد حسین شامل ہیں۔

اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ملک فہم اللہ ، مقصود علی اور محمد نعیم جبکہ فنانس سیکرٹری کےلئے دو میدواروں منظور عالم خان اور نعیم خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔