31-03-2018

پشاور ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی داخل کئے بغیر ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب چارسدہ کے صدر کی نامزدگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس قیصر رشید اورجسٹس ایوب خان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست گزار محفوظ اللہ کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار نے چارسدہ ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب کی صدارت کےلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسے نظر انداز کرکے محمد بلال کو صدر نامزد کر دیا حالانکہ اس نے صدارت کےلئے کاغذات نامزدگی بھی داخل نہیں کئے تھے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کو کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کی نامزدگی کےاحکامات جاری کئے جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔