November 20, 2017

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ڈسٹرکٹ کورٹس شانگلہ میں سائلین ون ونڈو آپریشن کی سہولت شروع کر دی گئی

14-11-2017

 چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ  جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ کورٹس شانگلہ میں سائلین کے لئے ون ونڈوآپریشن کی سہولت شروع کردی گئی ہے جہاں ایک ہی چھت تلے سائلین کو فیصلے کی تصدیق شدہ نقل سمیت دیگر دستاویزات بآسانی دستیاب ہیں۔

دوسری طرف چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی کی ہدایات کی روشنی میں  ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شانگلہ نے ڈسٹرکٹ کورٹس میں عدالت پیشی کے لئے آنے والی خواتین کے بچوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ کورٹس میں پلے گراؤنڈ بھی قائم کردیاہے۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شانگلہ کے قیدیوں اورسائلین کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بیش بہااقدامات کو سراہا ہے ۔

Related posts