باسکٹ بال

24-01-2017

ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چمپیئن شپ آج سے پشاور میں شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے چودہ ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں پچیس سے انتیس جنوری تک منعقد ہ پانچ روزہ ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈی آئی خان ڈویژن ، بنوں ، کوہاٹ ، پشاور ، مردان ، فاٹا ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، بہاولپور ، ڈی جی خان، حیدر آباد ، میر پور خاص ، کراچی  اور کوئٹہ ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔