21-02-2017

فنی تعلیمی بورڈ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر  کے ضمنی امتحان دو ہزار سولہ کے نتائج کا اعلان کل شام چار بجے کیا جائے گا ۔

فنی تعلیمی بورڈ حکام کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ  ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ  کے پی بی ٹی ای ڈاٹ ای ڈی یو ڈاٹ پی کے پر دیکھے جا سکیں گے ۔ امتحان میں کل  سات ہزار دو سو اسی امیدواروں نے حصہ لیا جس میں چار ہزار سے زائد کامیاب قرار دیئے گئے ہیں ۔

دوسری طرف فنی تعلیمی بورڈ  کے زیر اہتمام ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی فرسٹ ٹرم دو ہزار سترہ  کا امتحان شروع ہو گیا ہے امتحان کا شیڈول فنی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ  پر دیکھا جا سکتا ہے۔