28-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے دو ہزار پانچ میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور کی بیوہ کو تاحال شہید پیکج ادا نہ کرنے پر چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہوم اور آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کرکے نو مئی تک جواب طلب کر لیا ہے ۔

دائر رٹ درخواست میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزارہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور محمد ظاہر شاہ کی بیوہ ہے جن کے شوہر کو دہشت گردوں نے بائیس ستمبر دو ہزار پندرہ کو حملہ کرکے شہید کیا تھا تاہم درخواست گزارہ کو تاحال شہید پیکج ادا نہیں کیا گیا ہے ۔

فاضل عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔