11-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے یونیورسٹی آف صوابی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈیمک کی آسامی کےلئے ہونے والے انٹرویوز میں خاتون امیدوار کو شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس اکرام اللہ خان اورجسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزارہ سمیر ا گل کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزارہ نے جامعہ صوابی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈیمک کی آسامی کےلئے درخواست دی اور ایٹا ٹیسٹ پاس کیا  لیکن ان کو انٹریو میں شامل نہیں کیا جا رہا جو کہ غیر قانونی اور آئین کے منافی ہے ۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دائر رٹ درخواست منظور کرلی اور خاتون درخواست گزارہ کو انٹرویو میں شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔