08-11-2017

احتساب عدالت پشاور کے جج نوید احمد نے ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس ایبٹ آباد اشرف علی کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہونے پر استعاثہ گواہ کے بلاضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

دوران سماعت عدالت کوبتایا گیاکہ عدالتی احکامات کے باوجود بدعنوانی ریفرنس میں استعاثہ کے گواہ حسین عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں جس پر فاضل عدالت نے اس کے بلاضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرکے اگلی سماعت پر اسے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔