06-09-2017

پشاور کی احتساب عدالت نے اسٹیبلشمنٹ کلرک پیر اعظم کی سرکاری اراضی کے غیر قانونی انتقالات کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر پشاور آفس کے ریکارڈ کیپر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

احتساب عدالت پشاور کے جج حافظ نسیم اکبر نے نیب ریفرنس کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ڈی سی آفس پشاور کے ریکارڈ کیپر کو عدالت کی جانب سے بار بار سمن کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں جس پر عدالت نے اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتای جاری کرکے اسے دو اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔