10-10-2017

سپریم کورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دس ہزار کنال سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے از خود نوٹس کیس میں خیبر پختونخوا حکومت سے بیشرفت کی تازہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی جس میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخو پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی جس پر فاضل عدالت نے انہیں اس حوالےسے پیشرفت کی تازہ رپورٹ ائندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔