22-11-2017
سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب سے تعلق رکھنے والے میجر اسحٰق شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی۔ بری فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور دوسرے حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔