16-08-2017

پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈینگی بخار میں اضافے اور اس وباء کےروک تھام کےلئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے خلاف رٹ درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

سیف اللہ محب ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریپڈ بس سروس کےلئے یونیورسٹی روڑ پر جگہ جگہ کھدائی کی گئی ہے جہاں جگہ جگہ پر پانی کھڑا ہے اور یہ پانی ڈینگی مچھروں کی افزائش نسل کا باعث بنے ہوئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جس کے باعث تہکال اور قریبی دوسرے علاقوں میں میں سینکڑوں افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں اور ان کےلئے ہسپتالوں میں سہولیات بھی میسر نہیں لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کےلئے خصوصی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔