06-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ڈینگی کی روک تھام کےلئے حکومتی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے صوبے کے تمام نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے سربراہوں کو نوٹس جاری کرتےہوئے آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس قیصر رشید اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت نجی ہسپتال شوکت خانم ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا علاج بھی کیا جا رہا ہے اور ان مریضوں کے ٹیسٹ وغیرہ میں بھی خصوصی رعایت کی جاتی ہے ۔

بعد میں عدالت نے تمام نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے سربراہوں کو آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔