21-09-2017

پشاورہائی کورٹ نےڈینگی میں اضافے کے خلاف دائررٹ پر پشاورکے بڑے نجی ہسپتالوں کے سربراہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے طلب کرلیاہے کہ ڈینگی کے مریضوں کووہ کیاسہولیات فراہم کررہے ہیں جبکہ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نجی لیبارٹریوں کی فیسوں کوکنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔

 جسٹس قیصررشید اور جسٹس غضنفر علی پرمشتمل دو رکنی بنچ نے سیف اللہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کی ۔

محکمہ صحت کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ ڈینگی کے مریضوں میں بتدریج کمی آرہی ہے جبکہ مریضوں کوبیش بہاسہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔