October 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ڈی آئی خان انڈس ہائی وے ابتر حالات ، این ایچ اے چیئرمین اور جی ایم طلب

09-02-2018

پشاور ہائی کورٹ نے ڈی آئی خان انڈس ہائی وے کی ابتر صورتحال پراین ایچ اے کے چیئرمین اور جی ایم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران این ایچ اے کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان روڑ کی حالت انتہائی خراب ہے اور عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں کیوں نہ این ایچ اے کے اعلی حکام کو طلب کرکے ان سے پوچھا جائے کہ یہ روڑ کیوں خراب ہے ۔

عدالت نے چیئرمین اور جی ایم این ایچ اے کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔

Related posts