16-03-2017

احتساب عدالت پشاور نے ڈی آئی خان میں سرکاری زمین کے غیر قانونی انتقال میں ملوث تیرہ ملزمان کی عدالت میں عدم پیشی پر گرفتار کرکے انہیں اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

سابق ممبر ایف بی آر کے ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت کوبتایا گیا کہ مقدمہ کے تیرہ ملزمان عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہیں ہوئے ہیں اس پر فاضل عدالت نے تمام تیرہ ملزمان کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو انہیں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔