04-10-2017

جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ اسماعیل خان ثاقب خان نے ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے خلاف دائر استعاثہ کا فیصلہ سناتے ہوئے سات روز کے اندر ہسپتال کچہری لنک روڑ پر نصب گیٹ ختم کرکے سٹرک کو عوام کےلئے کھولنے کے احکامات جاری کریئے ہیں۔

عدالت میں زیر دفعہ ایک سو تینتیس ض ف کے تحت دائر استعاثہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہسپتال کچہری لنک روڑ کو بغیر کسی قانونی جواز کے بند کر دیا گیا ہے جبکہ سڑک کے دونوں طرف آہنی گیٹ اور دیوار کھڑی کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔