26-05-2017

خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈی آئی ٹی سکینڈ ٹرم امتحانات دو ہزار سترہ  سولہ اگست سے شروع ہوں گے ۔

فنی تعلیمی بورڈ  کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں فنی تعلیمی بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں امتحانی فیس اور داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ چار جولائی دو ہزار سترہ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ دو سو پچاس روپے لیٹ فیس کے ساتھ گیارہ جولائی تک ، دگنی فیس کے ساتھ اٹھارہ جولائی تک جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ پچیس جولائی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔