October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ڈی جی فشریز کی تقرری کیلئے رولزوضع کئے جائیں،ہائیکورٹ کاحکومت کونوٹس، جواب طلب

13-09-2019

 چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس عبدالشکورپرمشتمل دو رکنی بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود ڈی جی فشریزکی تقرری کے لئے تاحال رولزوضع نہ کرنے پر خیبرپختونخواحکومت کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

  فاضل عدالت کو بتایاگیاکہ پشاورہائی کورٹ نے 12جون2019ء کو حکم جاری کیاتھا کہ ڈی جی فشریزکی تقرری کیلئے رولزوضع کئے جائیں تاہم اتناعرصہ گذرنے کے باجودیہ رولزتاحال نہیں بن سکے لہذاعدالتی احکامات پرعملدرآمد کیلئے حکم صادر کیاجائے۔

 انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سینیارٹی کے مطابق اس پوسٹ پردرخواست گذارکاحق بنتاہے تاہم لائیوسٹاک سے افسروں کو لاکرڈی جی تعینات کیاجاتاہے ۔

Related posts