04-06-2018

چیف جسٹس  پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے کاغذات نامزدگی فارم میں ترامیم کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کو معطل  کردیا ہے ۔

 لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اورالیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کیاتھا۔ اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے انتخابات کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ چیف جسٹس پا کستا ن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کو معطل کرتے ہوئے اپیلیں باقاعدہ سماعت کیلئےمنظور کرلیں اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔