16-05-2017

کالاش قبیلے کا مشہور تہوار چیلم جوشٹ کالاش ویلی کی تینوں وادیوں بمبوریت ، رمبوراور بریر میں منائی گیا جو تین روز تک جاری رہا اور آج سولہ مئی کو آخری تقریب کالاش ویلی کے مرکزی مقام بمبوریت میں ہوئی ۔

اس تہوار کا مقصد موسم بہار کا خیر مقدم کرنا ہے کیونکہ اس وقت تینوں وادیوں میں بہار کا موسم اپنی پوری جوبن پر ہوتا ہے ۔

اس تہوار میں کالاشی مرد و خواتین ، نوجوان لڑکے لڑلیاں اور بچے ٹولیوں میں ناچ اور گا کر خوشی مناتے ہیں جبکہ اس تہوار کے لئے خصوصی طور پر نئے کپڑے تیار کرتے ہیں اور گھروں کی خوب آرائش و زیبائش کرتے ہیں ۔

چیلم جوشٹ کے تہوار کو دیکھنے کےلئے ملکی اور غیر ملکی بڑی تعداد میں کالاش وادیوں میں پہنچتے ہیں۔جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔