30-03-2018

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پشاور نے کالعدم تنظیموں کے لیے پمفلٹس اور مہریں تیار کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ پولیس نے  مردان کے رہائشی ملزم سیف علی شاہ کو عدالت میں پیش کیا  اور استعاثہ کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ وہ پشاور کے ایک پلازے میں کمپوزنگ اور پرنٹنگ کی دکان میں کالعدم تنظیموں کے پرچار کے لئے پمفلٹس اور مہریں تیار کررہا تھا جس پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ملزم کے قبضے سے   پمفلٹس اور مہریں بھی برآمد کیں۔ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے لہٰذا اسے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا جائے ۔